پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہوگا ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 نومبر 2017 13:49

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہوگا ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پنجاب اسمبلی کا 33واں سیشن کل (جمعرات) دو پہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق رائے کیلئے اسپیکر کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔ علاوہ ازیں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بھی اجلاس کے آغاز سے قبل مل بیٹھیں گے جس میں متفقہ لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔