اسحاق ڈار کو آؤٹ کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے ،کامران خان

بدھ 22 نومبر 2017 13:13

اسحاق ڈار کو آؤٹ کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا گیا ہے ،کامران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء): تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فارغ کرنے کا طریقہ آئندہ گھنٹوں میں ہو جائے گا چنانچہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں چھٹی پر بھیج دیا جائے اور کہا جائے کہ اسحاق ڈار نے خود چھٹی مانگی تھی اور چھٹی ختم ہونے کی تاریح بھی نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے اس طریقے سے باہر ہو جائیں گے ۔

اسحاق ڈار کو باقاعدہ فارغ کیا جائے گا مگر اس کے لئے کہا یہ جائے گا کہ وہ چھٹی پر ہیں اور وزارت خزانہ کے معاملات خفیہ طورشاہد خاقان عباسی کے قریبی دوست کو سونپ دئیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد عدالت نے اسحاق ڈار کو پیشی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے لیکن اس صورت میں اسحاق ڈار استعفی دینے کو تیار نہیں ہیں اور اپنی وزارت سے چپکے ہوئے ہیں ۔