دھرنے پر طاقت استعمال ہوئی تو میلاد جلوسوں کا رخ اسلام آباد کوکر دیں گے،چئیرمین سنی اتحاد کونسل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 13:12

دھرنے پر طاقت استعمال ہوئی تو میلاد جلوسوں کا رخ اسلام آباد کوکر دیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دھرنے پر طاقت استعمال ہوئی تو میلاد جلوسوں کا رخ اسلام آباد کوکر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف طاقت استعمال ہوئی تو عید میلاد النبی کے جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا۔

(جاری ہے)

،حکومت نے دھرنے کا مسئلہ سلجھانا ہے تو زاہد حامد استعفیٰ دے۔ حکومت نے پرامن دھرنے میں شرپسند داخل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دھرنے میں بیٹھے شمع رسالت کے پروانے سرخرو ہوں گے۔ الیکشن سے پہلے نظام مصطفے کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ انقلاب نظام مصطفے کے لئے اہل سنت جماعتیں متحد ہو چکی ہیں۔ نواز شریف کا نظریہ صرف اور صرف کرپشن ہے۔ نااہل وزیراعظم کی عدلیہ مخالف بیان بازی ملک سے غداری ہے۔