میجر اسحاق شہید اور دیگر شہدا کی عظیم قربانیوں کے باعث آج وطن امن کا گہوارہ ہے‘

پوری قوم کو شہید میجر اسحاق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، شہید میجر اسحاق کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیںجائیں گی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا شہیدمیجر اسحاق کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

بدھ 22 نومبر 2017 13:27

میجر اسحاق شہید اور دیگر شہدا کی عظیم قربانیوں کے باعث آج وطن امن کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ میجر اسحاق شہید اور دیگر شہدا کی عظیم قربانیوں کے باعث آج وطن امن کا گہوارہ ہے،پوری قوم کو شہید میجر اسحاق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، شہید میجر اسحاق کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیںجائیں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کوشہبازشریف نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا، محمدشہبازشریف نے شہیدمیجر اسحاق کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر اسحاق نے مادروطن پر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا،پوری قوم کو شہید میجر اسحاق کی عظیم قربانی پر فخر ہے، شہیدمیجر کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر اسحاق اور دیگر شہدا کی عظیم قربانیوں کے باعث آج وطن امن کا گہوارہ ہے، شہد کی عظیم قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :