Live Updates

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام بارے عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے‘ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان کیا‘ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا‘ کے پی کے کی صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے‘ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے‘درخواست میں موقف

بدھ 22 نومبر 2017 13:27

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام بارے عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی‘ درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کے لئے قانون سازی کا اختیار ہے‘ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان کیا‘ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا‘ کے پی کے کی صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے‘ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیتا ہے صدر مملکت کوفاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات کے پیکج کا اعلان کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں صدر مملکت‘ وزارت قانون‘ سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات