جدہ اورمکہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 12:48

جدہ اورمکہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد ..
؂جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) :جدہ اورمکہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جدہ اور مغربی صوبے کے کچھ علاقے بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔اس دوران جدہ اور مکہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک موت جدہ میں جبکہ دیگر دو اموات مکہ کے مختلف علاقوں میں ہو ئی ہیں ۔جدہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان کو اب تک میڈیکل ایمرجنسی کے 29 کیسز ملے ہیں جن میں سے آٹھ کیسز کا تعلق کرنٹ لگنے سے ہے۔مکہ کے سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ انکو اب تک شارٹ سرکٹ کے 250 کیسسز کی رپورٹ ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :