کراچی کے معروف اور گنجان آباد علاقہ میں چڑیل کی موجودگی ، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 12:42

کراچی کے معروف اور گنجان آباد علاقہ میں چڑیل کی موجودگی ، ویڈیو بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) : چڑیلوں اور جنات سے متعلق تو بچپن میں ہم سب ہی نے کہانیاں اور قصے سُن رکھے ہیں لیکن اگر ایسی کوئی مخلوق ہمارے سامنے آ جائے تو کوئی کتنا بھی بہادر ہو اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی حال ہی میں کراچی کے ایک گنجان آباد علاقہ میں چڑیل کو دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کراچی کے علاقہ عسکری 4 کے پارک میں منکی بار پر کوئی عجیب و غریب چیز بیٹھی ہے جس نے علاقہ مکینوں کو پریشان کر دیا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو لاحول ولا قوۃ پڑھا جبکہ کچھ صارفین نے اس مبینہ چڑیل کی ویڈیو بنانے والے کو مضحکہ خیز انداز میں داد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چڑیل کو دیکھ کر بھاگنے اور اپنے جان بچانے کی بجائے اطمینان سے اس کی ویڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

جبکہ ویڈیو میں چڑیل کی چیخ کافی ہولناک ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی شئیر کیا جا رہا ہے جس کے باعث یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی ۔ البتہ اس مبینہ چڑیل سے متعلق مزید کچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :