سینئیر صحافی محمد مالک نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ن لیگ کے جو بھی اختلافات ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 12:18

سینئیر صحافی محمد مالک نے نواز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی محمد مالک نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل کا پاس ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ فی الحال ن لیگی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے فون نہیں آ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فون آ رہے ہوتے تو اب تک گیم بدل گئی ہوتی۔ یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کو توڑکر ان کا اقتدار ختم کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اگر مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے کہ اس نے سپریم کورٹ سے فیصلہ کروا کے وزیر اعظم کو باہر کر دیا، گواہوں اور جے آئی ٹی سے بیانات دلوا دئے ، اگر اسٹیبشلمنٹ اتنی مضبوط ہے کہ نیب کو بھی ہدایات دے رہی ہے۔ اور نیب کی عدالت سے بھی فیصلے کروا رہی ہے۔ تو کیا اتنی مضبوط اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کے تیس سے چالیس اراکین کو گھر نہیں رکھ سکتی تھی؟ اگر ایسا ہوتا تو قومی اسمبلی میں ووٹنگ کچھ اور ہوتی۔

اس سے صاف ظاہر ہے کہ اب تک جو کچھ ہوا ہے اس میں اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ہی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نواز شریف نے جو جلسہ کیا اس سے بھی انہیں کافی پریشانی ہوئی ہے اور انہوں نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا کہ اتنا بڑا شو نہیں تھا جتنا ہونا چاہئیے تھا ۔ محمد مالک نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :