شاہ سلمان اور روسی صدر کا ٹیلی فون پر’’ شام امن کوششوں‘‘ پر تبادلہ خیال

بدھ 22 نومبر 2017 12:11

شاہ سلمان اور روسی صدر کا ٹیلی فون پر’’ شام امن کوششوں‘‘ پر تبادلہ ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام میں قیام امن کے لیے تازہ کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ر ہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر یہ بات چیت شامی صدر بشارالاسد کے روس کے دورے کے بعد ہوئی ہے۔انھیں روس نے اس دورے پر بلایا تھا تاکہ انھیں روس ، ایران اور ترکی کے شام میں جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن اقدام پر متفق ہونے پر آمادہ کیا جاسکے۔ بیان کے مطابق روس نے ان پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں اپنی فوجی موجودگی کو محدود کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :