نواز شریف مجھ سے مل کر نظریاتی سیاست کرنا چاہتے ہیں ،مخددم جاوید ہاشمی

بدھ 22 نومبر 2017 12:08

نواز شریف مجھ سے مل کر نظریاتی سیاست کرنا چاہتے ہیں ،مخددم جاوید ہاشمی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :سینئر سیاستدان مخددم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں میری نواز شریف کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر نظریاتی سیاست کرنا چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے خوشی محسوس کی کہ نواز شریف میرے ساتھ مل کر نظریاتی سیاست کرنا چاہتے ہیں ،کم از کم ان کی باتوں میں نظریاتی لفظ تو آیا لیکن نواز شریف ہر بار سمجھوتہ کرلیتے ہیں انہوں نے پہلے وزیر پرویزلر اشید کے معاملے میں سمجھوتہ کیا اور پھر انہوں نے اپنے بچوں کے معاملے میں سمجھوتہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک نظریہ ہوں واقعی آج تک انہوں نے نا اہل ہونے کے بعد جتنی بھی جنگ لڑی ہے وہ سہی لڑی ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں