ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں میجر اسحاق شہید

شہید کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوردیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ، پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل

بدھ 22 نومبر 2017 12:08

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں میجر اسحاق شہید ہوگئے‘ سرچ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا‘ 28سالہ میجر اسحاق شہید کا تعلق خوشاب سے تھا‘ شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کی کارروائی کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا شہید میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل ہے۔ میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوردیگر اعلیٰ عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔