آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 11:50

آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید، آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء): ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وطن کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا جس میں ایک اور دھرتی کے سپوت میجراسحاق نے جام شہادت نوش کیا۔شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے۔ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔