چیف جسٹس نے انتخابی اصلاحات بل کے خلاف تمام درخواستوں کو سماعت کے لیے مقررکرنے کا حکم دیدیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 نومبر 2017 11:41

چیف جسٹس نے انتخابی اصلاحات بل کے خلاف تمام درخواستوں کو سماعت کے لیے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22نومبر۔2017ء) چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف تمام اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور شیخ رشید احمد نے چیلنج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اپیلوں کی ان چیمبر سماعت میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔پیپلز پارٹی،تحریک انصاف، شیخ رشید اور جمشید دستی سمیت 9 درخواست گزاروں نے الیکشن ایکٹ 2017کو چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں پر اعتراضات لگائے تھے، درخواست گزاروں نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کررکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :