امریکا ابھی بھی اسلحے سے بھرے ٹرک شام بھیج رہا ہے، صدر اردوان

بدھ 22 نومبر 2017 11:36

امریکا ابھی بھی اسلحے سے بھرے ٹرک شام بھیج رہا ہے، صدر اردوان
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) صدر رجب طیب اردوان نیکہا ہے کہ شام میں داعش کو شکست ہونے کے باوجود امریکا ابھی بھی علاقے کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قومی اسمبلی میں اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ انہوں نے خطے میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کے حوالے سے ترکی کے خدشات کا ہر موقع پر کھل کر اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی اسلحے سے بھرے ٹرک شام کی جانب بھیجے جا رہے ہیں جو ایک سوالیہ نشان ہے۔اردوان نے کہا کہ ہم حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ کوئی بھی ترکی سے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے تماشہ دیکھنے کی توقع نہ کرے۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے کہا کہ جانوروں کی طرح انسانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والی داعش کی حقیقت کو ترکی نے دنیا بھر کے سامنے آشکار کیا ہے اور اب داعش کے شام اور عراق سے تقریباً خاتمے کے باوجود ان ملکوں کی ملکی سالمیت، امن و آشتی کے ماحول میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو ئی آخر اس کی وجہ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مغربی ملکوں کی خطے میں دہشت گرد مملکت قائم کرنے کی کوششوں کو ترکی کی جانب سے ناکام بنائے جانے پر بعض حلقے بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :