داعش کا دور ختم ہونے کو ہے ، ایرانی صدر

بدھ 22 نومبر 2017 11:36

داعش کا دور ختم ہونے کو ہے ، ایرانی صدر
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ داعش کو شام اور عراق میںشکست کا سامنا ہے ۔ صدر روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ داعش کو شام اور عراق میں جس تیزی سے شکست ہو رہی ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

ایرانی افواج کی قوت القدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے بھی ایک ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ داعش کا خاتمہ جلد ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :