سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 22دکاندار گرفتار

بدھ 22 نومبر 2017 11:34

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 22دکاندار گرفتار
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کرکے سرکاری نرخ نامہ جاری کیاجبکہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مغیث ثنا ء اللہ اور اے اے سی عنایت اللہ خان نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کے ہمراہ سبزی منڈی انقلاب روڈ اور فروٹ منڈی جی ٹی روڈ کا دورہ کر تے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کا سرکاری نرخ اپنی نگرانی میں مقرر کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا ،بعد ازاں ضلعی افسران نے مختلف علاقوں میں سرکاری نر،خنامے کی خلاف ورزی کر نے پر22 افراد کو گرفتار کیا۔