بینظیر بھٹو یونیورسٹی مسز سعد کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 22 نومبر 2017 11:34

بینظیر بھٹو یونیورسٹی مسز سعد کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ ..
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی ٹیم نے نوشہرہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر تیسرے مسز ملک سعد خان خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی بولر نوشین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم صرف 40 سکور پر آئوٹ ہوگئی۔ نوشہرہ کی جانب سے ہما واحد نے 11 اور ایمن نے آٹھ رنز بنائے۔آفشین اور روحیدہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔کپتان سلمیٰ فیض نے 28 رنزاور آفشین نے 10 رنز سکور کئے۔نوشہرہ کی جانب سے سنبل نے دو جبکہ نیلم اور عارفہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :