اساتذہ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف

بدھ 22 نومبر 2017 11:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) جامعہ پشاور کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل، پرنسپل جنا ح کالج فار وومن پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بابراور کمیٹی کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسراورلیکچرر کی آسامیوں پر تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ اساتذہ کے پاس طلبہ ان کے والدین کی امانت ہیں، ان کی تربیت میں غفلت کرنا اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی کے دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل کی دنیا اور آخرت دونوں سنور سکیں۔

متعلقہ عنوان :