پیپلز پارٹی پر افسوس ہے کیونکہ انہوں نے امروں کے قانون کو سپورٹ کیاہے،نواز شریف

بدھ 22 نومبر 2017 11:27

پیپلز پارٹی پر افسوس ہے کیونکہ انہوں نے امروں کے قانون کو سپورٹ کیاہے،نواز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی غلا نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی غیر جمہوری پارٹی ہے اور وہ جمہوریت کے پاس سے بھی نہیں گزری۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پر افسوس ہے کیونکہ انہوں نے امروں کے قانون کو سپورٹ کیاہے پارلیمنٹ اب امروں کو تحفظ دینے کے حق میں نہیں ہے پاکستان کو صرف اور صرف جمہوریت ہی ترقی دے سکتی ہے انہوں نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے نا جانے کب آنے والے ہیں اپوزیشن کا بل مسترد ہونا کامیابی ہے یہ جمہوریت پسند لوگوں کے لئے اچھی خبر ہے۔میں اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو مبارک باد دیتا ہوں