حمزہ شہباز مریم نواز کو ان کی لائن پر لاتے لاتے خود ان ہی کی لائن پر چلے گئے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 10:51

حمزہ شہباز مریم نواز کو ان کی لائن پر لاتے لاتے خود ان ہی کی لائن پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کو دیکھ لیں اور کسی بھی انٹرویو میں ان کا تکبر دیکھ لیں۔ ان کے تکبر کا یہ عالم ہے کہ جب شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا جانا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ تو گھر کا ہے اس کی کیا اوقات ہے، اور اس کے بعد یہ شاہد خاقان عباسی کو ووٹ تک ڈالنے نہیں گئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ نہیں ڈالوں گا آپ سب نے جو بگاڑنا ہے بگاڑ لو۔

(جاری ہے)

پارلیمانی اجلاس میں ایک مرتبہ اسد رحمان نے سوال پوچھ لیا تو انہیں خوب جھاڑا گیا تھا کہ آپ کی جرأت کیسے ہوئی ۔ حمزہ شہباز آج تایا حضور کو سمجھا رہے تھے ،اور کہہ رہے تھے کہ ہم تایا صاحب کو بھی سمجھا لیں گے کہ اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ اچھا نہیں ہوتا۔لیکن آج ہو خود ہی انہی سے ٹکراﺅ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔پہلے کہتے تھے کہ ہم تایاحضور اور اپنی کزن کو سمجھا لیں گے کہ وہ ملکی اداروں سے نہ اُلجھیں لیکن حدیبیہ کھُلتے ہی وہ خود مریم کی لائن پر آ گئے ہیں۔ اور اداروں سے ٹکراﺅ کے لیے پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز مریم نواز کو اپنی لائن پر لاتے لاتے خود مریم نواز کی اپنی لائن پر پہنچ گئے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: