Live Updates

پارلیمنٹ کے آئین نے کوئی بھی چیز پاکستان کی بہتری کے لئے نہیں کی ،عمران خان

بدھ 22 نومبر 2017 10:39

پارلیمنٹ کے آئین نے کوئی بھی چیز پاکستان کی بہتری کے لئے نہیں کی ،عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک پارلیمنٹ کے آئین نے کوئی بھی چیز پاکستان کی بہتری کے لئے نہیں کی ،پارلیمنٹ کے لوگ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن جہاں ہر دوسرے دن پارلیمنٹ میں ایسے قانون بنا کر پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ہمارے لوگوں کو بھی ختم نبوت ﷺقانون میں تبدیلی سمجھ نے آئی دراصل ختم نبوت قانون میں تبدیلی منصوبہ تھی اس کا کوئی اور مقصد تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے آئین میں جس نے تبدیلی کی مسلم لیگ ن کو چاہئیے کہ عوام کو اس شخص کے بارے میں بتائے یہ نہ بتا کر عوام کے دل میں شک و شبہات پیدا کر رہے ہیں ،اوپر سے ہمارے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں اور حکومت کا مقصد اس وقت صرف شریف خاندان کی کرپشن کا بچانا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات