عارف نظامی نے ن لیگ کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 10:37

عارف نظامی نے ن لیگ کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی کی وجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ اب حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور فرنٹ فٹ پر کھیلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمم لیگ کے رہنما ایک محتاط انداز میں لیکن جارحانہ سیاست کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اگرچہ بہت لوگ سوال کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی پارٹی کے لوگوں میں عیب پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ اپنے بیانات سے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ناراض کر رہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تو اگر ہمیں اگلا الیکشن لڑنا ہے تو ہمیں یہ پاپڑ بیلنے پڑیں گے کیونکہ اگر ہم نے یہ کہہ دیا کہ ہمارا احتساب کریں اور ہم گھر چلے جائیں گے تو ہمارے لیے آئندہ الیکشن میں مشکل ہو جائے گی۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :