نیب نے کچھ لوگوں کوچھوٹ دی ہوئی ہے جس سے ملک کا بیڑاغرق ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 نومبر 2017 10:34

نیب نے کچھ لوگوں کوچھوٹ دی ہوئی ہے جس سے ملک کا بیڑاغرق ہو رہا ہے۔سپریم ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22نومبر۔2017ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب پراسیکیوشن میں غیرذمے داری کامظاہرہ کرتا ہے، کئی لوگوں کوچھوٹ دی ہوئی ہے جس سے ملک کا بیڑاغرق ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے محکمہ پولیس سندھ میں50 لاکھ کے تیل کی خورد برد میں ملوث اہلکار فداکی درخواست ضمانت پرریمارکس دیئے کہ نیب پراسیکیوشن میں غیرذمے داری کامظاہرہ کرتا ہے، کئی لوگوں کوچھوٹ دی ہوئی ہے جس سے ملک کا بیڑاغرق ہو رہا ہے، نیب نے جس کوفری ہینڈ دینا ہوتا ہے ان کوپوچھتا بھی نہیں لیکن وہ اس کیس میں ظلم کر رہاہے، لوگوں نے سرکاری نوکریاں کرناچھوڑ دی ہیں۔

جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل کا موقف تھاکہ فداحسین آئی جی سندھ کا اسٹاف افسرتھا، اس کامعاملے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، نیب کے وکیل عمران الحق نے بتایاکہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرجعلی بینک اکاﺅنٹ کھولاتھا۔

(جاری ہے)

ادھر او جی ڈی سی ایل میں2004ءسے ڈیلی ویجز پرکام کرنے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کے مقدمے میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ جہاں ظلم ہو وہاں عدالت کاکرداربنتا ہے، اداروں میں عمریں گزاردینے والے ڈاکٹرزکی تضحیک کی جا رہی ہے۔

عدالت کے طلب کرنے پرمنیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل زاہد میر پیش ہوئے۔ سابق ڈی جی نیب عالیہ رشیدکی پنشن، مراعات اوردوبارہ تقرری کے حوالے سے درخواست پرسپریم کورٹ نے فریقین کونوٹس جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :