اوبرپر سائبرحملے میں کروڑوں صارفین کی معلومات چرائے جانے کا انکشاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 22 نومبر 2017 10:34

اوبرپر سائبرحملے میں کروڑوں صارفین کی معلومات چرائے جانے کا انکشاف
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22نومبر۔2017ء)دنیا کی بڑی ٹیکسی سروس اوبر پر سائبر حملہ ہونے کے نتیجے میں 5کروڑ 70لاکھ صارفین کا ڈیٹا چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اوبرکمپنی کا ڈیٹا اکتوبر 2016ءمیں ہیک کیا گیاتھا، جس کا انکشاف ایک برس بعدکیاگیا۔سائبر حملے سے صارفین کے نام اورفون نمبر افشا ہوگئے، تاہم کمپنی نے اس واقعے کو اب تک ظاہر تک نہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صارفین کے سوشل سیکورٹی نمبر سمیت اہم معلومات ،لوکیشن ہسٹری، بینک اکاﺅنٹس اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرائے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ڈیٹاہیک ہونے سے روکنے میں ناکامی پر کمپنی کے چیف سیکورٹی افسر کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ صارفین کی معلومات ہٹانے کے لیے ہیکرز کو ایک لاکھ ڈالر بھی دیئے گئے۔سی ای اواوبر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ماضی کو مٹانہیں سکتے، غلطیوں سے سیکھیں گے۔