سعودی عرب ، ٹریفک خلاف ورزیوں پر عورتوں کا جیل کی سزا سے استثنیٰ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 10:05

سعودی عرب ، ٹریفک خلاف ورزیوں پر عورتوں کا جیل کی سزا سے استثنیٰ
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-22نومبر۔2017ء) باخبر ذرائع اردو نیوز کے مطابق خواتین کو ٹریفک خلاف ورزیوں کی بعض سزاﺅں سے استثنیٰ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزارت داخلہ آج بدھ کو ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سڑکوں پر سلامتی کا معیار بلند کرنے سے متعلق اعلان پریس کانفرنس میں کرے گی۔ خواتین کی ڈرائیونگ کے امو راو رٹریفک خلاف ورزیوں کے لائحہ عمل میں ترامیم کا بھی تذکرہ ہو گا۔

اطلاعات یہ ہیں کہ ایسی خلاف ورزیاں جن پر ڈرائیور کو حوالات میں بند کرنے یا گاڑی اپنے قبضے میں لینے کی جو سزائیں مقرر ہیں۔ ان سے خواتین کو مستثنیٰ حاصل ہو گا۔ ان سے جرمانہ وصول کرنے پر ہی اکتفا کیا جائے گا۔ دریں اثناءسعودی شہریوں نے اس اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دو بھاری نقصان ہوں گے۔

(جاری ہے)

پہلا تو یہ کہ بعض خواتین اور لڑکیوں کو ٹریفک خلاف ورزیوں کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوسرا نقصان یہ ہو گا کہ یہ ایک طرح سے مرد و خواتین کے درمیان امتیاز کے عمل کو راسخ کرے گا۔

مقامی شہریوں نے استثنیٰ کو پوری طرح سے مسترد کر دیا۔ دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ استثنیٰ کا یہ اعلان خواتین اور مردوں کے درمیان تفریق نہیں۔ استثنیٰ نہایت اہم ہے۔ اس کی بدولت سعودی سماج کی روایات کو تحفظ حاصل ہو گا۔ استثنیٰ کی مخالفت بے معنی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے موافق/مخالف آراءکا کھل کر اظہار کیا جا رہا ہے۔