عدلیہ کا دوہرا معیار سامنے آ رہا ہے،رولز اف گیم ایک جیسے ہو نے چاہیں،نواز شریف

بدھ 22 نومبر 2017 10:03

عدلیہ کا دوہرا معیار سامنے آ رہا ہے،رولز اف گیم ایک جیسے ہو نے چاہیں،نواز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے جو بھی کام کئے پورا پاکستان تعریف کر رہا ہے،اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں بجلی آئی اور ملک سے بے روزگاری ختم ہوئی اور ملک میں خوشحالی آ رہی ہے ،جی ڈی پی ریٹ کہاں تک پہنچ گیا ،انہوں نے کمرہ عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا دوہرا معیار سامنے آ رہا ہے عدلیہ کا فیصلہ نا جانے کب آنے والے ہیں رولز اف گیم ایک جیسے ہو نے چاہیں اورسسلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا،دھرنوں کا سلسلہ2014سے جاری ہے حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا لیکن دھرنوں کے باوجود بھی ملک نے ترقی کی ،ہمارے فیصلے تو بہت جلد سامنے آ جاتے ہیں ،عمران خان، علیم خان کے کرپشن اسکینڈل بھی سامنے آئے ۔


متعلقہ عنوان :