کراچی کے دبنگ پولیس افسر ایس ایس پی ملیر راو انوار کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 22 نومبر 2017 00:52

کراچی کے دبنگ پولیس افسر ایس ایس پی  ملیر راو انوار کے وارنٹ گرفتاری ..
کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22نومبر2017ء) کراچی کے دبنگ پولیس افسر ایس ایس پی ملیر راو انوار کےخلاف وانٹ گرفتاری جاری۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ راؤ انوار کو عدالت کی جانب سے طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جبکہ سلیم شہزاد کے خلاف ہنگامہ آرائی، بلوے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں 1992ء کے دو مقدمات لانڈھی اورکھوکھرا پار تھانوں میں درج ہیں یہی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں کے علاج کیس میں سلیم شہزاد کی 5لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظورہوچکی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی راؤ انوار اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر معطل ہوچکے ہیں تاہم بعدازاں انہیں بحال کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :