وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر2رکنی کمیٹی کی بزرگ جوڑے سے ملاقات

بدھ 22 نومبر 2017 00:20

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر اور ممبر پی اینڈ ڈی بابر تارڑ پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی نے بزرگ جوڑے سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران کمشنر ملتان بلال احمد بٹ‘ آر پی او ملتان محمد ادریس ‘ ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے رضوان قدیر‘ ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ اور سی پی او ملتان سرفراز احمد فلکی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

2 رکنی کمیٹی نے بزرگ جوڑے اور ایم ڈی اے حکام کا مئوقف سُنا کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ وہ رپورٹ بنا کر جلد از جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔ جلد ہی تمام حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق بزرگ جوڑے کو اُن کا حق دیا جائے گا۔کمشنر ملتان و ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے بلال احمد بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات اور کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ایم ڈی اے کے پلیٹ فارم سے بزرگ جوڑے کے معاملات حل کئے جائیں گے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ممکنہ افسر یا اہلکار کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔بعد ازاں بزرگ جوڑے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی اور کمشنر ملتان کے روئیے پر اطمینان کا اظہار کیا۔