نوازشریف اپناکرپشن کاپیسہ بچانے کیلئے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتاہے، عمران خان

ختم نبوتؐ کے قانون میں چوری چھپے منصوبے کے تحت تبدیلی کی گئی،راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی میں 48گھنٹے میں کام ہوجاناچاہئے،چیئرمین تحریک انصاف کی نجی ٹی وی کو گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 00:10

نوازشریف اپناکرپشن کاپیسہ بچانے کیلئے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتاہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف اپناکرپشن کاپیسہ بچانے کیلئے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتاہے ،ختم نبوتؐ کے قانون میں چوری چھپے منصوبے کے تحت تبدیلی کی گئی،نوازشریف عوام کومزیدپاگل نہیں بناسکتے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ میں کوئی کام ملک کی بہتری کیلئے نہیں کیا۔

عوام کے نمائندے ووٹ لیکرپارلیمنٹ میں آتے ہیں ،پارلیمنٹ میں نمائندے عوام کیلئے کام کرتے ہیں مگران کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔انہوںنے کہاکہ ختم نبوتؐ قانون میں چوری چھپے تبدیلی کی گئی ،ہمارے لوگوں کوبھی ختم نبوت قانون میں تبدیلی سمجھ نہیں آئی ۔ان کی ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی منصوبہ تھی ،اس کاکوئی مقصدتھا۔

(جاری ہے)

راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی میں 48گھنٹے میں کام ہوجاناچاہئے تھاختم نبوت پریقین اسلام کابنیادی رکن ہے دھرنے کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے ۔

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی زندگی بربادہوگئی۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کیلئے اربوں کی کرپشن کوئی چیزنہیں ہے ۔اسحا ق ڈارکے پیچھے نوازشریف کھڑاہے ۔اسحاق ڈارکے پاس شریف خاندان کے منی لانڈرنگ کے رازہیں ۔مسلم لیگ ن والوںکامقصدصرف اورصرف نوازشریف کی کرپشن کوبچاناہے ،شریف خاندان رشوت دیتاہے یاپھرلوگوں کوبلیک میل کرتاہے ۔

وزیراعظم کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔شاہدخاقان کچھ بھی نہیں کرسکتے ،نوا زشریف چوری کاپیسہ بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔وزیرداخلہ کودیکھ لیں شریف خاندان کوتحفظ دے رہے ہیں ،احسن اقبال کوشریف خاندان کی کرپشن کادفاع کررہے ہیں انہیں کرپشن پربات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔وزیرداخلہ چوری چھپانے کیلئے مذہب کاسہارالے رہے ہیں ۔کرپشن میں گزشتہ تین سالوں میں 414وزیربرطرف ہوئے ۔

اقامہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کاغیرملکی اکاؤٹنٹ ہے 50ہزاردرہم بھی لیتے ہیں ۔وزیرخزانہ ملک سے بھاگاہواہے اوربیرونی قرضے لیکرملک کودنیابھرکامقروض کردیاہے۔ایک گھرقرضوں کے سہارے چلے توآخرمیں زلت ہی ملتی ہے ۔پیراگون سئی سے متعلق پتہ چلے گاکون ہیں لوہے کے چنے پیراگون کے چنے پیراگون سے ذریعے بہت سی چیزیں سامنے آنے والی ہیں ۔جائیدادبنانے کیلئے ذرائع پوچھے جائیں توسب کچھ پتہ چل جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ عوام کاپیسہ چوری کرکے نوازشریف خودایشین ٹائیگربن گئے اورامیرآدمی بن گئے ہیں ۔نوازشریف لوگوں کوپاگل بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔نوازشریف کیلئے عوام نے نہیں نکلنایہ عدلیہ پردباؤڈال رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی ،سیاسی عدم استحکام ہے پاکستان کے حالات دن بارن حالات خراب ہورہے ہیں ،ایسے حالات پرقابوپانے کیلئے ملک میں جلدالیکشن کرائے جائیںآئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی ،مولانافضل الرحمن اورمحمودخان اچکزئی سے الحاق نہیں ہوسکتا،الحاق کسی سے بھی سمجھ کرکریں گی