لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 00:14

لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے ..
بیروت (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء) لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کی جانب سے استعفی دیے جانے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اسرائیل کیساتھ سرحد پر جنگ کی تیاری شروع کر دی جائے۔ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ لبنان کے آرمی چیف نے سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ جانے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :