Live Updates

پارلیمنٹ نے ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا، عمران خان

شریف خاندان نے جو پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے آج تک کسی نے نہیں پہنچایا ،94ارب ترقیاتی فنڈز ایم این ایز کو دیے جا رہے ہیں ہر دوسرے دن پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا جاتا ہے ،ختم نبوتؐ کے قانون میں خفیہ طور پر تبدیلی سوچا سمجھا منصوبہ تھی، نوازشریف اسحاق ڈار کو نہیں ہٹانا چاہتے شریف خاندان کے سارے راز اسحاق ڈار کے پاس ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 21 نومبر 2017 23:40

پارلیمنٹ نے ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا ختم نبوتؐ کے قانون میں خفیہ طور پر تبدیلی کی گئی ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی سوچا سمجھا منصوبہ تھی، ختم نبوتؐ پر یقین اسلام کا بنیادی رکن ہے نوازشریف عوام کا پیسہ چوری کر کے خود ایشین ٹائیگر بن گئیشریف خاندان نے جو پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے آج تک کسی نے نہیں پہنچایا نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئیعمران خان کا کہنا تھا عوام کے نمائندے ووٹ لیکر پارلیمنٹ میں آتے ہیںاحسن اقبال شریف خاندان کو تحفظ دے رہا ہے ملک کا وزیر خزانہ باہر بھاگا ہوا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بن رہا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو بھی ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی سمجھ نہیں آئی دھرنے کے باعث عوام کو مشکلات ہیں راجہ ظفر الحق کی کمیٹی میں 48گھنٹے میں کام ہونا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے (ن) لیگ کا مقصد صرف نوازشریف کی کرپشن بچانا ہے 94ارب ترقیاتی فنڈز ایم این ایز کو دیے جا رہے ہیں ہر دوسرے دن پارلیمنٹ کا مذاق اڑایا جاتا ہے پارلیمنٹ میں نمائندے عوام کیلئے کام کر رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اسحاق ڈار کو نہیں ہٹانا چاہتے کیونکہ شریف خاندان کے سارے راز اسحاق ڈار کے پاس ہیں شریف خاندان نے جو پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے آج تک کسی نے نہیں پہنچایا نوازشریف جواب دینے کی بجائے سازش کر رہے ہیںیہ لوگ یا تو بلیک میل کرتے ہیں یا رشوت دیتے ہیںجائیداد بنانے کیلئے ذرائع پوچھے جایں تو سب کچھ پتہ چل جائے گانوازشریف پیسے بچانے کیلئے نریندر مودی سے دوستی کر لیتے ہیں چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف عوام کے پیسے چوری کر کے امیر آدمی بن گئے نواز شریف جلسے کر کے عدلیہ پر دبائو دالنا چاہتے ہیں لیکن عوام اب نواش شریف کے لئے نہیں نکلے گی عمران خان نے کہا کہ احتساب کرنا عوام کا نہیں عدالت کا کام ہے سابق وزیر اعظم نوازشریف لوگوں کو پاگل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک مجرم کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے نوازشریف کا مقصد چوری کا پیسہ بچانا ہے حکومت اور وزراء مجرم نوازشریف کی مدد کر رہے ہیں نوازشریف چوری کا پیسہ بچانے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی مدد کر رہے ہیں وزیراعظم کی کوئی اہمیت نہیں شاہد خاقان عباسی کچھ نہیں کرسکتیایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سے اتحاد ناممکن ہے انتظار کی فضا ختم کرنے کا واحد راستہ قبل از وقت الیکشن ہے مولانا سمیع الحق سے انتخابی الھاق کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے پولیو ورکرز پر حملوں کے خلاف فتویٰ دیا مولانا سمیع الحق نے پولیس مہم میں ہمارا ساتھ دیا قائد تحریک انصاف نے کہا کہ پیرا گون پیپرز کے ذریعے بہت سی چیزیں سامنے آنے والی ہیں انہوں نے کہا کہ پیرا گون پیپرز سے پتہ چلے گا لوہے کے چنے کون ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات