وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کی سلطنت عمان کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

عمانی سفیرالشیخ محمد عمراحمد المرہون کو وزیر اعلی پنجاب کا تہنیتی پیغام پہنچایا ، عمان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 21 نومبر 2017 23:40

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے سلطنت عمان کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں عمان کے سفارت خانہ کی طرف سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نے ان موقع پر عمان کے سفیرالشیخ محمد عمراحمد المرہون کو وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچایا اور عمان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

راجہ اشفاق سرور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان آپس میں گہرے برادرانہ اور دوستانہ روابط میں منسلک ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی روابط صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں مملکوں میں وفود کے تبادلوں اور متعدد شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری سے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں جب سے پاکستان اور عمان میں سماجی اور معاشی تعلقات مزید دیرپا ہو رہے ہیں ۔عمان کے سفیر الشیخ محمد عمراحمد المرہون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے عوام اور حکومت کے مابین خوشگوار برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :