Live Updates

آج آمریت کے دور کے کالے قانون کو شکست ہوئی اور پاکستان کے عوام اور پارلیمان کی فتح ہوئی ہے،اب یہ ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ وہ ہونگے جنہیں عوام اور سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی، گنتی کا راگ الاپنے اور گنتی کائونٹر لگانے والوں کو آج شکست ہوئی ہے، آج پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آمرانہ ادوار کی بھٹکتی ہوئی روحوں کا آج خاتمہ ہو گیا ہے، جمہوری نظام کو کمزور کرنے والے کالے قوانین کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، اب وہ ہو گا جو پاکستان کا جمہور چاہے گا، بائیس کروڑ عوام چاہیں گے، پیپلز پارٹی 1973ء کے آئین سے نکالی گئی شقیں آج شامل کرانا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی نے بھٹو کی روح کو تڑپا دیا، محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آج مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے، جو کہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بن گئے ہیں انہیں آج آئینہ نظر آ گیا ہے، محمد نوازشریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی خدمت کی

نوازشریف ایک ایسی جماعت کے قائد ہیں جو ملک کی ترقی کی ضامن ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہو یا پارلیمنٹ کے استحکام کی بات ہو نوازشریف اس کیلئے مضبوط اور مستحکم آواز ہیں، عمران صاحب پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بجائے امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہے، عمران خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج آمریت کے دور کے کالے قانون کو شکست ہوئی اور پاکستان کے عوام اور پارلیمان کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ وہ ہونگے جنہیں عوام اور سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی، گنتی کا راگ الاپنے اور گنتی کا?نٹر لگانے والوں کو آج شکست ہوئی ہے، آج پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آمرانہ ادوار کی بھٹکتی ہوئی روحوں کا آج خاتمہ ہو گیا ہے، جمہوری نظام کو کمزور کرنے والے کالے قوانین کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، اب وہ ہو گا جو پاکستان کا جمہور چاہے گا، بائیس کروڑ عوام چاہیں گے، پیپلز پارٹی 1973ئ کے آئین سے نکالی گئی شقیں آج شامل کرانا چاہتی تھی، پیپلز پارٹی نے بھٹو کی روح کو تڑپا دیا، محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آج مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے، جو کہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بن گئے ہیں انہیں آج آئینہ نظر آ گیا ہے، محمد نوازشریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی خدمت کی، نوازشریف ایک ایسی جماعت کے قائد ہیں جو ملک کی ترقی کی ضامن ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہو یا پارلیمنٹ کے استحکام کی بات ہو نوازشریف اس کیلئے مضبوط اور مستحکم آواز ہیں، عمران صاحب پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بجائے امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہے، عمران خان پہلے نوازشریف سے خوفزدہ تھے اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہا?س میں قومی اسمبلی سے پارٹی سربراہ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ آئینی بل کے مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، جو قانون پارلیمنٹ نے مسترد کیا اس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ اب وہ ہو گا جو جمہور چاہے گا، سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی اور وہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے والے کالے قانون کو آج پارلیمنٹ نے شکست دیدی ہے، آج جمہوریت کا دور دورہ ہے جس میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، محمد نوازشریف کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو آج شکست ہوئی، جو کہتے تھے کہ (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بن گئے ہیں انہیں آج آئینہ نظر آ گیا ہے، نواز شریف کے دور میں صرف ترقی ہوتی ہے، وہ صرف ملک و قوم کی ترقی چاہتے ہیں، مخالفین کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آج پارلیمنٹ نے وہ نظارہ دیکھا ہے کہ (ن) لیگ ایک گھر ہے، ایک خاندان ہے جس کے سربراہ نواز شریف ہیں، پارلیمنٹ جمہوری ادارہ ہے جو آج اور بھی مضبوط ہوا ہے، نواز شریف ایک ایسی جماعت کے قائد ہیں جو ملک کی ترقی کی ضامن ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا پارلیمنٹ کے استحکام کی بات ہو نواز شریف اس کیلئے ایک مضبوط اور مستحکم آواز بن چکے ہیں، آنے والی نسلیں آج کے دن کو یاد رکھیں گی، وہ کالے قانون جو جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے بنائے گئے اب آئین میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب امپائر کی انگلی کا انتظار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیں، اداروں کی تضحیک کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے صرف اور صرف جمہوریت کا دور دورہ ہو گا، جمہوریت کو فروغ ملے گا، جمہوریت کامیاب ہو گی۔ قبل ازیں اجلاس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجان ہے، عمران خان پہلے نواز شریف سے خوفزدہ تھے اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو دیکھ لیں، آج سے افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہو گی، اراکین نے کہا ہے کہ ملک و قوم کیلئے قائد محمد نواز شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہم ان کے احسان مند ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات