Live Updates

نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کے لیے بل مسترد ہونے پر(ن) لیگی ارکان اسمبلی کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، عمران خان

منگل 21 نومبر 2017 23:14

نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کے لیے بل مسترد ہونے پر(ن) لیگی  ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کے لیے پیش کیے گئے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل مسترد ہونے پر(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی ا آئی نے کہا کہ آج جمہوریت کا تماشہ بنانے پر (ن) لیگ کے تمام ارکان قومی اسبملی کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ارکان نے آئین کے تحت پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیے جانے والے شخص کو پارٹی کا سربراہ برقرار رکھنے کے لیے ترمیمی بل کی مخالفت کی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے یہ بھی ثابت کردیا کہ پارلیمنٹ میں آنے کا ان کا واحد مقصد شریف مافیا کی کرپشن کو بچانا ہے، جمہوریت میں اخلاقیات کی مرکزی اہمیت ہوتی ہے لیکن آج پی ایم ایل این نے اپنے کرپٹ لیڈر کو قانون سے بالاتر رکھ کر اس کی نفی کی‘‘۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’اس عمل سے قوم اور خاص طور پر نوجوانوں کو کتنا افسوس ناک اور مایوس کن پیغام گیا کہ بدعنوان ہونا کوئی غلط بات نہیں‘‘۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کے لیے پیش کیا گیا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2017 کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا ہے۔بل کے حق میں 98 اور مخالفت میں 163 ووٹ پڑے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیے گئے بل کی حمایت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :