Live Updates

زخموں سے چور جمہوریت پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، یہ مستقبل کی نوید ہے،مریم نواز

منگل 21 نومبر 2017 23:14

زخموں سے چور جمہوریت پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، یہ مستقبل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ زخموں سے چور جمہوریت پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے یہ مستقبل کی نوید ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں نااہل قرار دئیے گئے شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کے لیے پیش کیا گیا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2017 مسترد ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کو سلام پیش کیا۔اور کہا کہ ’’ یہ عوام کا فیصلہ ہے، جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ مستقبل کی نوید ہے‘‘۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات