بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے سید احسان شاہ کے حق میں فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے،ترجمان بلوچستان نیشنل

پارٹی(عوامی) مخالفین کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں،گذشتہ چار سالوں سے ڈاکٹر یاسین بلوچ کی جانب سے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سینئر نائب صدر سید احسان شاہ کے ڈگری کے خلاف ایک بے بنیاد کیس دائر کیا گیا تھا، بیان

منگل 21 نومبر 2017 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی ترجمان کے بیان میں بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے سید احسان شاہ کے حق میں فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاکہ مخالفین کے تمام منفی ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چار سالوں سے ڈاکٹر یاسین بلوچ کی جانب سے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سینئر نائب صدر سید احسان شاہ کے ڈگری کے خلاف ایک بے بنیاد کیس دائر کیا گیا تھا جس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد ایاز سواتی،جسٹس نزیر احمد لانگو پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بی این پی عوامی کے مرکزی سینئر نائب صدر سید احسان شاہ کی ڈگری سے متعلق دائر کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے سید احسان شاہ کے حق میں فیصلہ دیدیا اور قرار دیا ہے کہ سید احسان شاہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہے بلوچستان ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ انصاف حق اور سچ کی فتح ہے اور آج اس فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ بی این پی(عوامی)کے رہنماں پر مخالفین چاہے جتنے بھی جھوٹے کیسز اور منفی ہتھکنڈے استعمال کریں لیکن انہیں ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا حق اور سچائی کی کامیابی ہوگی آج کا یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائیگا ترجمان نے کہا کہ ان منفی ہتھکنڈوں اور جھوٹے کیسز کے ذریعے بی این پی (عوامی)کے رہنماوں کو اپنے عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا مخالفین عوامی میدان میں ہمیشہ شکست کے خوف کی وجہ سے یا تو جھوٹے کیسز کا سہارا لیا یا پھر مقتدر قوتوں کی قربت حاصل کرکے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں مگر اب بلوچ قوم نے ان مفاد پرستوں کی حقیقت دیکھ لی ہے اور بلوچ قوم ہی ان مفاد پرستوں و قوم فروشوں کا احتساب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :