دھرناقائدین سے مذاکرات ، و فاق نے پیرحسین الدین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 21 نومبر 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وفاقی حکومت نے پیرحسین الدین شاہ کی سربراہی میں دھرناقائدین سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی وزارت مذہبی امورنے مذاکراتی کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا وفاقی حکومت نے دھرناقائدین سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور وزارت مذہبی امورنے مذاکراتی کمیٹی کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے نوٹی فکیشن کے مطابق پیرحسین الدین شاہ کمیٹی کے چیرمین جبکہ وزارت مذہبی امورکے نورعالم شاہ کمیٹی کے سیکرٹری مقررکیے گئے ہیں کمیٹی میں پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمان،پیر ضیائ الحق شاہ ،مولاناعبدالستارسعیدی اورپیرغلام نظام الدین کی عدم دستیابی پرسیدحبیب الحق شاہ کانام نامزد کیا گیا ہے کمیٹی حکومت اوردھرناقائدین کے درمیان مذاکرات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :