لاہور ہائیکورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا نوٹفکیشن جاری

منگل 21 نومبر 2017 23:13

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے سات ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا.

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے سات ایڈیشنل ججز جسٹس مجاہد مستقیم، جسٹس طارق افتخار احمد، جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس طارق شمیم شیخ، جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر، جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی تھی. اس سلسلے میں وفاقی وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہی.