پی سی بی کی گورننگ باڈی کا47 واں اجلاس کل ہوگا

منگل 21 نومبر 2017 23:13

پی سی بی کی گورننگ باڈی کا47 واں اجلاس کل ہوگا
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا 47 واں اجلاس کل 22 نومبر کونیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا.

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کرینگے .اجلاس میں آئندہ برس ہونیوالی پاکستان سپر لیگ کے ایڈ یشن تھری،اینٹی کرپشن پر پی سی بی کی کارکردگی اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے تنازعے کے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔