افسران کی سہولت کیلئے آن لائن ٹیکس ریٹرن بھرنے کے حوالے سے تربیتی اجلاس کا انعقاد

منگل 21 نومبر 2017 23:13

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) سالانہ ٹیکس ریٹرن 2017کے ٹیکس دہندگان افسران کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکس ریٹرن بھرنے کے حوالے سے تربیتی اجلاس کا انعقاد ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ہوا جس میں کمشنران لینڈ ریونیو لاہور کی جانب سے فزا بتول کمشنر ٹیکس پیئر فسیلی ٹیشن ریجنل ٹیکس نے ٹیکس ریٹرن آن لائن کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کرتے ہوئے سلائڈز کے ذریعے معلومات فراہم کیں،ریلوے کی جانب سے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمایوں رشید نے اجلاس کی صدارت کی، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی،ایڈیشنل جنرل منیجرمکینیکل انصر بااللہ خان ،چیف انجینئر اوپن لائن ظفر اللہ کلوڑ ،چیف انجینئرسگنل محمد عطااللہ ،چیف مارکیٹنگ منیجر آغا وسیم ، ،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ٹیکس فسیلی ٹیشن نوید مبشر سمیت ریلوے کے سینئر افسران اور گریڈ 17،18،19کے افسران کی کثیر تعداد میں شرکت کی،قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمایوں رشید نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ دور میں ہر چیز کی ڈاکومینٹیشن ہو رہی ہے جس چیزوں کے بارے میں ہمیں علم نہیں ان سے متعلق آگاہی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جن سے ہم بہت سارے فائدے اُٹھا سکتے ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ ریلوے میں ٹیکس فسیلی ٹیشن کا ایک ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیاہے جس سے ٹیکس معاملات میں بہتری آئی ہے، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے کہا کہ سیمینار کے کو چنگ سیشن میں بہت سی معلومات ملی ہیں ،مزید یوزر فرینڈلی بنانے کے لئے ٹیکس نظام کو مزید بہتر بنا یا جا سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ٹیکس ریٹرن فائل کروا سکیں، اجلا س کے اختتام پرقائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمایوں رشید نے فزا بتول کمشنر ٹیکس پیئر فسیلی ٹیشن؂ ریجنل ٹیکس لاہور کا آگاہی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔