پنوعاقل کے قریب روڈ حادثہ میں ریلوے ملازمین زخمی ہو گئے

منگل 21 نومبر 2017 22:54

سکھر۔ 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) پنوعاقل کے نزدیک ایک روڈ حادثہ میں پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکریٹری جنرل خیرمحمد تنیو، چیف کنٹرولر تنویر احمد ، اسٹیشن ماسٹر امین بروہی زخمی ہو گئے انہیں شدید چوٹیں آئیں ، گزشتہ شب پنوعاقل سے سکھرواپسی پر انکی کار کو حادثہ پیش آیا، زخمیوں کو بے ہوشی کے عالم میں فور ی طور پر سول ہسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے،ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ( ڈی ایس)ریلوے سکھر اعجاز احمد لغاری حادثہ کی خبر سن کر سول ہسپتال سکھر پہنچ گئے، ڈپٹی میڈیکل افسر ڈاکٹر مقصود احمد گل نے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے مزدور محنت کشوں اور پریم کے رہنماؤں نے زخمیوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

متعلقہ عنوان :