سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کی کتاب ’’تنہائیوںجو مسافر‘‘ کی رونمائی تقریب

منگل 21 نومبر 2017 22:54

سکھر۔ 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید میمن کی کتاب ’’تنہائیوںجو مسافر‘‘ کی رونمائی تقریب سکھر پریس کلب میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکریٹری لالا اسد پٹھان نے کی۔ جبکہ اعزازی مہمانوں میں اقبال ملاح، ذلف پیرزادو، ڈاکٹر عنایت مگسی، عبدالرئوف ساسولی، مہیش کمار، پنہل ساریو، ریاض مینگل، ہادی بخش بھٹ سمیت دیگر تھے۔

سالگرہ تقریب میں جاوید میمن کو تاج اور سندھ کی ثقافت بوسکی پگ باندھی گئی اور 25 پائونڈ کا کیک کاٹ کر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ جاوید میمن نے صحافت میں سچ کو اجاگر کیا ہے اور بغیر کسی خوف کے غریبوں کی آواز کو بلندکرکے ایوانوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکھر کے سینئر صحافی جاوید میمن کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کتاب ’’تنہائین جو مسافر‘‘ تحریر کرکے سندھ کے معاشرے کی عکاسی کرکے سچ لکھا ہے۔

جبکہ اخبار میں صحافی اس قدر سچ نہیں لکھ سکتا جتنا کتاب کے ذریعے لکھ کر عوام تک پیغام پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاوید میمن نے جس طرح بہادری اور سچائی سے کتاب لکھا ہے یہ کسی عام شخص کے بس کی بات نہیں ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جاوید میمن جس طبیعت کا مالک ہے اور اتنا بڑا سچ لکھنا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔ ہمیں اور آئندہ نسل کو چاہیے کہ جاوید میمن کی طرح سچ کا ساتھ دیکر دنیا کو حقیقت سے آگاہ کریں تاکہ سچائی چھپ نہ پائے۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے ہمیشہ سچ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس کے دوران کئی صحافیوں نے اپنے جانوں کا بھی نذرانہ پیش کیا ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا جائے گا۔ صحافتی تنظیمیں صحافیوں کا ہمیشہ ساتھ دیی رہیں گی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کیا جاتا رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا، صحافیوں کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ بعد ازاں صوفیانی محفل موسیقی کے پروگرام میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔