محکمہ آبپاشی کی جانب سے کینالوں کے کنارے آباد غیر قانونی تجاوزات گھروں کو ختم کرنے کیلئے کارروائی

منگل 21 نومبر 2017 22:54

سکھر۔ 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) محکمہ آبپاشی سکھر کی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے سکھر بیراج کی کینالوں کے کنارے آباد غیر قانونی تجاوزات گھروں کو ختم کرنے کیلئے کاروائی کی، محکمہ آبپاشی کے انجینئر خورشید کھوکھر کی زیر نگرانی رائس کینال، دادو کینال، کیر تھر کینال کے کنارے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے کاروائی کی گئی اس دوران 10 موبائلوں پر سوار پولیس اہلکاروں کی مدد سے 35 سے زائد کچے پکے گھر اور دوکانیں مسمار کر دی گئیں۔