یم ایم اے بننے سے سیکولرقوتوںکے عزائم خاک میں مل جائیں گے، سکندر خان ایڈووکیٹ

اسلامی نظام کے نفاذکی حامی جماعتیں متحدہوکرآئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی ، مزیددینی جماعتوں کوبھی ایم ایم اے میں شامل کیاجائے گا، صوبائی سیکرٹری جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ایم ایم اے بننے سے سیکولرقوتوںکے عزائم خاک میں مل جائیں گے اسلامی نظام کے نفاذکی حامی جماعتیں متحدہوکرآئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی مزیددینی جماعتوں کوبھی ایم ایم اے میں شامل کیاجائے گاایم ایم اے کی بحالی نیک شگون ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادسے کوئٹہ پہنچنے پرائیرپورٹ پرصوبائی وضلعی رہنماؤں کی جانب سے استقبال کرنے اورصوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ترجمان سیدجانان آغٖا،ضلع کوئٹہ کے کنوینرحافظ سراج الدین ،جے ٹی آئی کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،اقلیتی رہنماناصرمسیح، عزیزاحمد سارنگزئی،خادم حسین ہزارہ کی قیادت میں مختلف طبقات اورسوشل میڈیاکے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرمختلف اضلاع کے رہنماموجودتھے،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مذہبی جماعتوں کااتحادخوش آئندہے سیکولرقوتوں کے عزائم خاک میںملانے،وطن عزیزمیں اسلامی نظام نافذکرنے،قوم کوامریکی غلامی سے نجات دلانے،سی پیک منصوبہ کوپایہ تکمیل تک پہنچانے اورقوم کی امنگوں کے مطابق کرپشن سے پاک،میرٹ اورعدل پرمبنی نظام کورائج کرنے کے لئے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ الیکشن میں حصہ لیاجائے گااور13دسمبرکوکراچی میں مولاناشاہ انس نورانی کی رہائش گاہ پردینی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں ایم ایم اے کاباقاعدہ اعلان کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس صوبے کی سب سے بڑی جماعت ہے جلدمختلف اضلاع میں شمولیتی جلسے منعقدکئے جائیں گے اہم لوگ جماعت میں شامل ہورہے ہیں آج منگوچرمیں شمولیتی جلسہ ہوگاجس میں سینکڑوں لوگ جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

درین اثناء صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی کی صدارت میں انصارالاسلام کااجلاس صوبائی دفترمیں ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ 26نومبرکولاڑکانہ میں تاریخ سازشہیداسلام کانفرنس میں شرکت کے لئے کوئٹہ سے سینکڑوں رضاکاروں پرمشتمل موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی 24نومبرکی صبح سات بجے جامعہ مطلع العلوم بروری روڈسے حافظ محمدابراہیم لہڑی کی قیادت میں 12سوموٹرسائیکلوں پرمشتمل ریلی نکالی جائے گی اور25نومبرکوصبح دس بجے لاڑکانہ پہنچ جائے گی اوررضاکاروں کی ریلی میں شرکت کریں گے موٹرسائیکل ریلی میں رضاکار،جے ٹی آئی اورسوشل میڈیاکے ورکرزبھی شامل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :