گوجرانوالہ میں باپ نے دورجاہلیت کی یاد تازہ کردی، بیٹے کے خواہشمند سنگدل باپ کی 5ماہ کی معصوم بچی کو جان سے مارنے کی کوشش

منگل 21 نومبر 2017 22:36

گوجرانوالہ میں باپ نے دورجاہلیت کی یاد تازہ کردی، بیٹے کے خواہشمند ..
گوجرانوالہ:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21نومبر2017ء) گوجرانوالہ میں باپ نے دورجاہلیت کی یاد تازہ کردی، بیٹے کے خواہشمند سنگدل باپ کی 5ماہ کی معصوم بچی کو جان سے مارنے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں پتھر دل باپ نے بیٹا نہ ہونے کا غصہ ننھی پری پر اتاردیا۔ سنگدل باپ نے پانچ ماہ کی عائلہ پر گرم تیل انڈیل دیا۔

(جاری ہے)

بچی کے کپڑے اتارکر ٹھنڈے فرش پر لٹا دیا اورچہرے پر تیل گرم کرکے پھینک دیا۔

جبکہ بیوی کے مطابق شوہر بیٹا پیدا نہ ہونے پر ناراض تھا اوربچی کو یتیم خانے بھیجنا چاہتا تھا۔ متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق معصوم عائلہ کا چہرہ اور جسم کا تیس فیصد حصہ جھلس گیا تاہم ملزم حسن واقعے کے بعد سے گھر سے فرارہو گیا تھا جسے پولیس نے کامونکی سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نشئی ہے، بیوی سےجھگڑتا اور پیسے مانگتا تھا