مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کیلئے آواز بلند کررہا ہوں،پرویز مشرف

ْ سیاسی خلفشاری کا باغور جائزہ لے رہا ہوں ، جلد پاکستان آکر جماعت کیلئے کام کروں گا، بیان

منگل 21 نومبر 2017 22:49

مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کیلئے آواز بلند کررہا ہوں،پرویز مشرف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مہاجر کارڈ کا مخالف، پاکستانیت کیلئے آواز بلند کررہا ہوں سیاسی خلفشاری کا باغور جائزہ لے رہا ہوں ، جلد پاکستان آکر جماعت کیلئے کام کروں گا۔ گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سایسی صورتحال غیر مستحکم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سیاست میں خلفشار ہے تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، امید کرتا ہوں پاکستان کی صورتحال جلد بہتر ہوگی اور ملک میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کارڈ کا مخالف ہوں، پاکستانیت کیلئے آواز اٹھا رہا ہوں پاکستان کی 23 سیاسی جماعتوں نے مجھے وامی اتحاد کا چیئرمین بنایا ہے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں شکست دینے کیلئے یہ اچھا آغاز ہے۔ پاکستان ضرور جائوں گا اور اپنی جماعت کیلئے کام کروں گا۔

متعلقہ عنوان :