نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کرپشن

چیئرمین این ایچ اے نے دوممبران کوکروڑوں روپے کی کرپشن پرشوکازنوٹسزجاری کردیئے

منگل 21 نومبر 2017 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )میں کرپشن عروج پرپہنچ گئی ،چیئرمین این ایچ اے نے اپنے دوممبران کوکروڑوں روپے کی کرپشن پرشوکازنوٹسزجاری کردیا،اورکروڑوں روپے کی کرپشن پرتحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ،این ایچ اے کے ممبر ساؤتھ کراچی عبداللہ جان اورممبراین ایچ اے وسطی پنجاب نویداقبال والاکوکرپشن کی بنیادپرشوکازنوٹسزجاری کئے گئے ہیں ،ان دونوں افسران پرالزام تھاکہ انہوںنے اربوں روپے ٹھیکوں میں کمپنیوں کوکروڑوں روپے کے مالی فوائدپہنچائے ہیں اورگاڑیوں کی خریداری اوردیگرساسمان کے خریدنے میں مالی بدعنوانیاں کی ہیں ،آن لائن سے بات کرتے ہوئے عبداللہ جان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شوکازنوٹس جاری ہواتھاب میں نے جواب بھی دیدیاہی

متعلقہ عنوان :