نواز شریف کی صدارت بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے کون کون سے اراکان اسمبلی نے

بل کی مخالفت کی اور کون اسمبلی میں نہیں آیا؟ تفصیلات سامنے آگئی

منگل 21 نومبر 2017 22:11

نواز شریف کی صدارت بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے کون کون سے اراکان اسمبلی ..
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21نومبر2017ء) نواز شریف کی صدارت بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے کون کون سے اراکان اسمبلی نے بل کی مخالفت کی اور کون اسمبلی میں نہیں آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگی وزرا میں خواجہ آصف، سکندر بوسن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ مرتضی جتوئی، صدرالدین راشدی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تاہم وزیرداخلہ احسن اقبال نےمصروفیات کی وجہ سےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال اجلاس میں آکردوبارہ جےسی سی اجلاس میں شرکت کےلیےچلےگئے تھے۔

جبکہ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے اپنے ہی قائد کیخلاف آنے والے بل پر انکے حق میں ووٹ ڈالا تھا جبکہ اسکے علاوہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے بھی وزیراعظم کیخلاف ہی ووٹ ڈالا تھا۔