وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے 7ویں اجلاس کی صدارت کی

منگل 21 نومبر 2017 22:46

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اقتصادی راہداری کی مشترکہ ..
کو ئٹہ 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے 7ویں اجلاس کے اختتامی سیشن کی صدارت کی، اختتامی سیشن میں صنعتی تعاون، سیکورٹی ، سماجی شعبہ کے منصوبوں اور ٹیکسوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وفد کی قیادت نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے وائس چیئرمین مسٹر وانگ ژیاؤ ٹاؤ کر رہے تھے جبکہ سندھ، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ اور اعلیٰ پاکستانی اور چینی حکام اجلاس میں شریک تھے، وزیراعلیٰ نے اپنے اختتامی کلمات میں جے سی سی کے 7 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر چینی اور پاکستانی وفود کو مبارکباد دیتے ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا، انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کی پرخلوص کوششوں اور حکام کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہونگے اور یہ عظیم منصوبہ جلد حقیقت کا روپ دھارے گا۔

متعلقہ عنوان :