بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی پی ایل میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کھلاڑیوں کو متعصب رویے کا نشانہ بنانے لگا۔۔۔ حسن علی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 نومبر 2017 21:55

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی پی ایل میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کھلاڑیوں ..
ڈھاکہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء)  بی پی ایل میں حصہ لینے والے حسن علی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی پی ایل میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز کو بھی متعصب رویے کا نشانہ بنانے لگا ہے۔ گزشتہ روز بی پی ایل کے ایک میچ میں قومی فاسٹ باولر حسن علی نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

تاہم حسن علی کی یہ شاندار کارگردگی بنگلہ دیشی کرکٹر مصدق کو ہضم نہ ہوئی۔ حسن علی کی جانب سے آوٹ کیے جانے پر مصدق نے حسن علی سے الجھنے کی کوشش کی جس پر قومی فاسٹ باولرنے بنگلہ دیشی بلے باز کو پویلین لوٹنے کا اشارہ کیا۔ اب ٹورنامنٹ میں فرائض انجام دینے والے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایمپائرز نے بنگلہ دیشی کرکٹر کی سرزنش کرنے کی بجائے حسن علی پر ہی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :